منگلورو:3/نومبر (ایس او نیوز) بھوپال کے مرکزی جیل سے نکل بھاگنے کی کوشش کے الزام میں 8افراد کے انکاؤنٹر پر شبہ جتاتے ہوئے عدالتی جانچ مانگ لے کر اسٹوڈنٹس اسلامک آرگنائزیشن آف انڈیا دکشن کنڑا ضلعی شاخ نے منگلورو ڈی سی دفترکے روبرو احتجاج کیا۔
احتجاجیوں سے ایس آئی اؤ کے مرکزی سکریٹری توصیف احمد، ریاستی صدر لبید شافعی ، منگلورو کے مشہور وکیل اور حقوق انسانی کے کارکن دینیش ہیگڈے وغیرہ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بھوپا ل کی جیل میں زیر سماعت والے قیدیوں کا مدھیہ پردیش کی پولس کے ذریعے کئے گئے انکاؤنٹر پر میڈیا سمیت ماہرین اور ملکی عوام شکوک وشبہات جتارہے ہیں، اسی طرح سوشیل میڈیا پر وائرل وڈیوز سے عوام تذبذب کا شکار ہیں، ان حالات میں سچائی کو جاننے کے لئے ضروری ہے کہ عدالت کی طر ف سے اعلیٰ سطحی جانچ ہونے کا مطالبہ کیا۔